چاہتے ہیں فٹبال کا عالمی کپ شیڈول کے مطابق ہی ہو: صدر فیفا

Mar 20, 2026 | 11:03:AM
چاہتے ہیں فٹبال کا عالمی کپ شیڈول کے مطابق ہی ہو: صدر فیفا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو  کا کہنا ہے کہ ہم  چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔

گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔

 فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی  کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کی یو اے ای کیلئے7 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری