امریکا کی یو اے ای کیلئے7 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری

Mar 20, 2026 | 10:17:AM
امریکا کی یو اے ای کیلئے7 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 ہتھیاروں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالرکے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران پر نیا محاذ؟جاپان کو بھی میدان میں اتار دیا گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔