عید پر ریلوے افسران کی چھٹیاں منسوخ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عید الفطرپر ریلوے افسران کی چھٹیاں منسوخ ہوگئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں ریلوے لاہور ڈویژن کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سیدہ مرضیہ زہرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
عید پر ریلوے افسران کو ریلوے سٹیشن پرڈیوٹیاں سرانجام دینے ، ٹرین آپریشن اور مسافروں کی سہولت پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے افسران عید کے تینوں دن اور 23 مارچ تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں کنٹرول کریں،واشنگ لائنز، ریلوے سٹیشنز اور دیگر تنصیبات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:کون کہاں عیدمنائے گا؟ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا،سرکاری اعلامیہ کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
عیدالفطر پر وفاقی سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔