اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کا یونیفارم بلیک اور گرے رنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں دفاتر میں تعینات اہلکاروں کی وردی تبدیل کی جائے گی اوردوسرے مرحلے میں فیلڈ سٹاف کو نیا یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیوی کرکٹر گلین فلپس نے بطور پائلٹ بھی مہارت ثابت کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ٹریفک پولیس کو جدید الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔