گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

Mar 20, 2023 | 19:25:PM
 گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی, 24 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جس کے باعث بلوچستان میں کل رات سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے ۔

 اُدھر پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 21 سے 24 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور قصور میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو چھٹی کا اعلان

خیبر پختونخوا میں 21 سے 24 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار /ژالہ باری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان میں بھی 21 سے 24مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح سندھ میں بھی 21 سے 23 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں آندھی, گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب  شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔