عالمی مارکیٹ میں سوناسستا ، اثرات پاکستان میں بھی نظر آنے لگے

Mar 20, 2023 | 18:18:PM
عالمی مارکیٹ میں سوناسستا ، اثرات پاکستان میں بھی نظر آنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں یک دم بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عالمی  مارکیٹ سونے کی قیمت میں7 ڈالر فی اونس کمی دیکھی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ، پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپےکم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے، صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟