کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Mar 20, 2023 | 10:55:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان عباسی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

مبینہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت صدیق، وقاراحمد اور عدیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رنچھوڑ لائن کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر ميں موبائل فون کی دکانیں لوٹنے ميں ملوث ہیں، ملزمان نے خیابان سحر اور خیابان بدر میں دکانوں سے سوا کروڑ روپے سے زائد کے موبائل لوٹے۔

پولیس کی جانب سے زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔