اداکارہ ہانیہ عامر کی انوکھی خواہش

Mar 20, 2022 | 11:52:AM
حانیہ عامر، فائل فوٹو
کیپشن: حانیہ عامر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ وگلوکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ پر ایک عجیب و غریب خواہش ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی سالگرہ  کے موقع پر رکشہ چلانے کی خواہش ظاہر کرتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ایک دن ٹریکٹر چلاؤں اور میں اپنی سالگرہ پر رکشہ چلانا چاہتی ہوں۔

  انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر کسی سے اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں جس پر مذکورہ شخص نے ہی کہا کہ رکشے کا انتظام تو میں نے کردیا ہے،اداکارہ کی اس خواہش پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ عجیب وغریب خواہش ہے۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، آئے دن ان کی نئی ویڈیوز یا تصاویر وائرل ہوتی ہیں، حالیہ دنوں انہیں کسی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا جسے پرستاروں نے خوب سراہا بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    14ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز پائلٹ تبدیل