گلوکارہ آئمہ بیگ نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

Mar 20, 2021 | 20:31:PM
گلوکارہ آئمہ بیگ نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کر لی ہے، اعلان گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔

یا د رہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ کچھ عرصے سے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔آئمہ بیگ نے گزشتہ برس ستمبر میں مارننگ شو  میں شہباز شگری سے تعلق کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ ایک گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ان کی شہباز شگری سے ملاقات ہوئی ۔ شادی سے متعلق سوال پر انہوں کہا   کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔اور جس طرح منگنی کا اعلان کیا ایسے ہی شادی بھی کرینگے۔