سندھ میں کورونا کمزور پڑنے لگا،صرف ایک مریض کاانتقال ہوا،سید مراد علی شاہ

Mar 20, 2021 | 17:24:PM
سندھ میں کورونا کمزور پڑنے لگا،صرف ایک مریض کاانتقال ہوا،سید مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان۔ان کا کہنا ہے کہ صو بہ میں کورونا کا زور کمزور پڑنے لگا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10443 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔آج صرف ایک مریض کاانتقال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 262 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں ابتک کورونا کے 3203643 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 263057 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، کورونا کے مزید 128 مریض صحتیاب ہوگئے،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4479 ہوگئی ہے۔