دلہن بنی سارا نے ایسی بات کہہ ڈالی ،مداح حیران رہ گئے

Mar 20, 2021 | 12:09:PM
دلہن بنی سارا نے ایسی بات کہہ ڈالی ،مداح حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر سے فینس کا دل بہلاتی رہتی ہیں ۔ اب سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ دلہن کی طرح سجی سنوری نظر آرہی ہیں ۔ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ 

حال ہی میں سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ دلہن کی طرح سجی سنوری نظر آرہی ہیں ۔ دراصل وہ منیش ملہوترا  کے نئے کلیکشن کے لہنگے میں نظر آرہی ہیں ۔ فینس ان کی خوبصورتی کے قائل ہوگئے ہیں ۔فینس کو سارا علی خان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے اور وہ اداکارہ کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ 

سارا علی خان نے منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن کا لہنگا پہنا ہے ، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارا نے لکھا : کیا اس سشیل ، گھریلو ، سنسکاری لڑکی کیلئے شادی کا رشتہ ہے ؟ ۔سارا علی خان کا یہ تازہ فوٹوشوٹ ہے ، جس میں وہ کسی دلہن سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔  

سارا کو بالی ووڈ میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے ، مگر اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے انہوں نے کم وقت میں ہی لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنالی ہے ۔سارا علی خان نے اپنے کریئر کی شروعات فلم کیدارناتھ سے کی تھی ۔ اس فلم میں سارا کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت نظر آئے تھے ۔ 

سارا کو آخری مرتبہ ورون دھون کے ساتھ فلم قلی نمبر ون میں دیکھا گیا تھا ۔ اب سارا جلد ہی فلم اترنگی میں نظر آئیں گی ۔سارا علی خان نے لہنگے کے ساتھ بھاری بھرکم زیورات بھی پہن رکھے ہیں ۔ انہوں نے لک کو کافی ٹریڈیشنل رکھا ہے ۔ 

ٹیگز: