سینیٹر ڈاکٹر زرقا  کو پارٹی  کی پالیسی کے خلاف بیانات دینے پر  شوکاز نوٹس

Jun 20, 2026 | 21:14:PM
  سینیٹر ڈاکٹر زرقا  کو پارٹی  کی پالیسی کے خلاف بیانات دینے پر  شوکاز نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف  کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے  سینیٹر ڈاکٹر زرقا  کو پارٹی  کی پالیسی کے خلاف بیانات دینے پر  شوکاز نوٹس بھیج دیا۔

بیرسٹر گوہر نے سینیٹر زرقا سے ان کے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بیانات پر وضاحت طلب کی سعت ان کے سینیٹ میں دیے گئے بیان کو پارٹی مؤقف سے متصادم قرار دیا ۔

شو کاز نوٹس مین بیرسٹر گوہر نے ڈاکٹر زرقا کی آزاد کشمیر کے عوام سے متعلق استعمال کی گئی زبان پر اعتراض کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی رائے کو  پارلیمانی پلیٹ فارم سے پیش کیا۔ 

شوکاز نوٹس میں  ڈاکٹر زرقا کی سینیٹ فلور پر کی گئی تقریر کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے اور پارٹی کے مؤقف کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

ڈاکتر زرقا کے میڈیا پر دیے گئے بعد ازاں بیانات بھی شوکاز نوٹس میں شامل کئے گئے۔ شوکاز نوتس کے ساتھ خاتون سینیٹر کو  قومی اہمیت کے حساس معاملات پر پارٹی مؤقف کی پابندی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اور حساس قومی و علاقائی معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقاء سے سات روز میں تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔

پارٹی پالیسی کے خلاف عوامی مؤقف اختیار کرنے پر وضاحت طلب کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:    ایران امریکہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں کل شروع ہوں گے، پاکستان، قطر بھی ساتھ بیٹھیں گے