پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی ،ٹیکس اورمارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی ،ٹیکس اورمارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
ایک لیٹرپیٹرول پر107 روپے 45۔پیسےکی لیوی، ٹیکس اورمارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے۔
ایک لیٹر ڈیزل پر 110 روپے 6 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی سےپہلے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 192 روپے 5 پیسےبنتی ہے۔
کسٹمزڈیوٹی کےبعدپیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت211روپ 37پیسےفی لیٹرہے۔
شہریوں کےلیےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی ٹوٹ گئی، اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 27 افراد جاں بحق
ایک لیٹر پیٹرول پر66روپے25 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی لاگو ہے۔
ایک لیٹر پیٹرول پر 19 روپے 32 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔
پیٹرول کے فی لیٹرپران لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن کی2 روپے87 پیسے وصولی کی جا رہی ہے۔
فی لیٹرپیٹرول پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے ہے۔پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 60 روز میں حتمی معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ؟ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی