لبنان میں جنگ بندی ٹوٹ گئی، اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 27 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لبنان میں جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹے بعد جنگ بندی ٹوٹ گئی۔ حزب اللہ اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کے بار بار حملوں کے بعد لبنان پر حملہ کیا۔اس حملے میں کم از کم 27 افراد مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ پرانی جنگ بندی پر قائم ہے، آئی ڈی ایف نے ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا کہ اس نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا۔
اسرائیل نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اور ہفتے کی صبح تک جنوبی اور مشرقی لبنان میں حملوں کی ایک نئی سٹرائیک کی، یہ حملے مبینہ طور پر اس وقت شروع ہوئے جب حزب اللہ نے کل شام ہی نافذ ہونے والی جنگ بندی توڑتے ہوئے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوج پر کئی حملے کئےْ ۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی فورسز حزب اللہ کو نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے ایک دن پرانی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا۔ لبنانی میڈیا اور ہنگامی امداد کرنے والے ادارہ کے کارکنوں نے اسرائیلی فوج کے نئے حملوں میں کم از کم 27 افراد کے ہلاک اور 26 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
پہلے حزب اللہ نے 50 میزائل فائر کئے
آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ "سیاسی نظام کی ہدایات کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے لیے پرعزم ہے،" لیکن اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر اس وقت حملہ کیا جب دہشت گرد گروپ نے علاقے میں راتوں رات الگ الگ واقعات میں "اسرائیلی فوجیوں پر تقریباً 50 میزائل فائر کیے"۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ تاہم حزب اللہ کے ان نئے حملوں کے بارے میں IDF نے کہا کہ "جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیاں ہیں۔"
ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ آج ہفتہ کے روز اسرائیلی فوج نے کہا، "آئی ڈی ایف اسرائیلی شہریوں اور اس کی افواج کو پہنچنے والے نقصان کو قبول نہیں کرے گا، اور ان کے خلاف طاقت کے کسی بھی استعمال کا بھرپور جواب دے گا،" فوج نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے اہداف کو ہفتے کے روز تباہ کیا گیا جن میں راکٹ لانچر، ہتھیاروں کے ڈپو اور کمانڈ سینٹرز شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے پیش قدمی کی تو حملہ کیا؛ حزب اللہ کا مؤقف
حزب اللہ نے آج ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کی سہ پہر سے "جنگ بندی کی پابندی" کی ہے، لیکن رات کو حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کی کوشش کرنے والی اسرائیلی افواج پر حملہ کیا۔
جنگ بندی کو حزب اللہ نے توڑا، اسرائیلی سفیر
"حزب اللہ نے جنگ بندی کو توڑا، اسرائیل نے نہیں،" اسرائیل کے امریکہ میں سفیر ییچیل لیٹر نے ہفتہ کو X پر لکھا۔ "دہشت گرد جھوٹ بولتے ہیں۔ حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ حزب اللہ جھوٹ بولتے ہیں۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ایران اپنی پراکسی کو مراعات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے" اور یہ کہ "لبنان میں اسرائیل کے کوئی علاقائی عزائم نہیں ہیں۔"
لیٹر نے مزید کہا، "اسرائیل دہشت گرد حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے، جیسا کہ کوئی بھی عزت دار ملک کرے گا،" لیٹر نے مزید کہا کہ "مزید تفصیلات آنے والی ہیں۔"
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے نبطیہ، جزین اور صور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا،کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا، کئی افرادکے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ان حملوں میں کئی بچوں کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکہ کے شدید دباؤ کے بعد جمعہ کی شام ہی اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس جنگ بندی کے اعلان سے پہلے حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں ایک بٹالین کمانڈر سمیت چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کئی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے جن میں 47 افراد کےمارے جانے کی اطلاعات آئیں۔