جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملےنہ رکنے پر ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردی

Jun 20, 2026 | 18:41:PM
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملےنہ رکنے پر ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جبکہ ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ مرکز، خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز، کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر اٹھایا گیا پہلا عملی قدم ہے۔ بیان کے مطابق امریکا اور اسرائیل مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور یہ اقدام دشمن کی وعدہ خلافی کا جواب ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں تازہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادھر لبنان کے وزیراعظم نے ایرانی اقدامات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، جبکہ عالمی برادری فریقین پر تحمل اور سفارتی حل اختیار کرنے پر زور دے رہی ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ