دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آ گیا: خواجہ آصف

Jun 20, 2026 | 17:49:PM
دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آ گیا: خواجہ آصف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا ہاتھ ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ قومی اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور اس ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور متحدہ کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں۔ ان کے بقول افغانستان بھی اپنی ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے عناصر کو شکست دی جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے ہر صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جبکہ بعض عناصر بھارت کے ایما پر کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ظلم و ستم جاری ہے، کشمیری قیادت جیلوں میں قید ہے اور کشمیری عوام کی قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے، وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم کسی بھی گروہ کے بھارت سے روابط ثابت ہوں تو اس کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ