شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں؛نرگس
کبھی اپنی آمدنی 2.5 فیصد زکوٰۃ نکالے بغیر گھر نہیں لے کرگئی، زکوٰۃ مال کو پاک کر دیتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فلم اورتھیٹر کی سابق اداکارہ و رقاصہ نرگس ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔
نرگس شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو گئی تھیں اور اب لاہور میں اپنا بیوٹی سیلون کاکاروبار چلا رہی ہیں،رواں سال انہوں نے اپنے شوہرکے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔
نرگس کاحال ہی میں ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں اور زکوٰۃ مال کو پاک کر دیتی ہے۔
ایک انٹرویو میں نرگس نے اپنے ماضی اور موجودہ زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992ء سے جب میں نے کمانا شروع کیا، میں کبھی اپنی آمدنی 2.5 فیصد زکوٰۃ نکالے بغیر گھر نہیں لے گئی، میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ زکوٰۃ آپ کے مال کو پاک کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی تھی اور میرے کیریئر میں کوئی فحش رقص تلاش کرنا مشکل ہو گا۔
نرگس نے حج کے دوران اپنے جذباتی تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ طواف کے دوران لوگوں کی محبت اور عزت نے مجھے بے حد متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے کمالیتا ہوں؛انفلوئنسر اوری کا دعویٰ
نرگس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، متعدد صارفین نے ان کی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی کو سراہاہے جبکہ بعض افراد نے ان کے زکوٰۃ سے متعلق مؤقف پر تنقید بھی کی ہے۔