عمران خان کے کیسز کی پیروی،امجد پرویز نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات

Jun 20, 2023 | 15:29:PM
عمران خان کے کیسز کی پیروی،امجد پرویز نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی پیروی کیلئے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کر دی گئی۔

امجد پرویز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے مقدمات کیلئے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیئے گئے،امجد پرویز کو خصوصی طور پر چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کیلئے تعینات کیا گیاہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق امجد پرویز چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرینگے،چیئرمین نیب نے امجد پرویز کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

امجد پرویز مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کے وکیل بھی رہ چکے ہیں،امجد پرویز توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کا ریٹ گر گیا