سیٹھ عابد کی بیٹی کا قتل۔ مزید تین افرادگرفتار۔ اہم انکشافات

Jun 20, 2022 | 15:49:PM
سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملوث مزید تین افرادگرفتار۔ اہم انکشافات
کیپشن: سیٹھ عابد کی بیٹی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیٹھ عابد کی بیٹی کے قاتل فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ملازمین کے کردار بھی سامنے آگئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق ملزم کیساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں جبکہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو ہسپتال لے کر گیا۔

 ملازمہ عطیہ کا کہنا ہے کہ ملزم فہد کوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

 ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، پولیس حراست میں لےپالک فہد اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہےجبکہ ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا