صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔اب واٹس ایپ بغیر انٹر نیٹ چلے گا

Jun 20, 2021 | 19:03:PM
صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔اب واٹس ایپ بغیر انٹر نیٹ چلے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین ایپلیکیشن ہے، پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ نے صارفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے اہم ایپ متعارف کراتے ہوئے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد پیغام بھیجنے کیلئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے اب لمبے سے لمبا وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔
صارفین واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے انٹرنیٹ کے محتاج ہیں اس مشکل کو اب انتظامیہ کی جانب سے دور کرنے کا فیصلہ کیاگیا ،واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا جس کے تحت صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کیلئے لانچ کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے چند ماہ پہلے ایک فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا،نوٹی فکیشن کے کچھ آپشن مثلاًریپلائی اور مارک ایز ریڈ، ڈارک موڈ گرین کے بجائے بلو میں تبدیل کردیا جائے گا، اب کی جانے والی ان تبدیلیوں کوختم کرکے گرین رنگ کو واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے، تبدیلی کرنے پرصارفین کو مشکلات کا سامناتھا جس پرواٹس ایپ نے پرانے گرین رنگ کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئی، 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مچھلی نما پتھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل