مجھے ڈھونڈ لو۔۔ بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کا چیلنج

Jun 20, 2021 | 12:01:PM
مجھے ڈھونڈ لو۔۔ بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اکثر ہی سوشل میڈیا پر دھمال مچاتی رہتی ہیں۔ سارہ کبھی بھائی اور کبھی اپنی ماں کے ساتھ اکثر  تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سارہ نے حال ہی میں اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو چیلنج کرتے ہوئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سکول کے دنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ انہوں نے سٹوری کو شیئر کرتے ہوئے تھروبیک جیسے سٹیکر لگائے ہیں جس پر لکھا ہے ’مجھے ڈھونڈو‘ سارہ علی خان اس تصویر میں سکول ڈریس میں سیڑھیوں پر کافی بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔ سارہ اپنے کلاس میٹ اور ٹیچرز کے ساتھ سب سے نیچے دائیں جانب بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

سارہ حال ہی میں اپنے والد سیف اور کرینہ سے ملنے گئی تھیں ۔سال رواں 21 فروری کو کرینہ کپور خان دوسری مرتبہ ماں بنی تھیں ۔ تیمور کے بعد وہ ایک اور بیٹے کی ماں بنی ہیں ۔ سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی اپنے چھوٹے بھائی کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں ۔سارا علی خان نے ایک انٹرویو میں کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے ملنے کا تجربہ شیئر کیا ہے ۔

 سارا نے اپنے چھوٹے بھائی سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے میری طرف دیکھا اور مسکرانے لگا ۔ اس کو ایسا کرتے دیکھ مجھے اس پر پیار آگیا ۔ وہ ایک کیوٹنیس کی بال جیسا تھا ۔سارا نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں اپنے والد سے مذاق کرتی ہوں ، میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں ، ان کی زندگی کی ہردہائی میں ایک بچہ ہوا ۔ 20 ویں ، 30 ویں ، 40 ویں اور 50 ویں میں بھی ۔سارا نے کہا کہ ان کا یہ بچہ میرے والد اور کرینہ کی زندگی میں مزید جوش لانے والا ہے اور میں ان کیلئے کافی خوش ہوں ۔

سارا علی خان کیلئے ان کا کبنہ سب کچھ ہے ، وہ کافی مصروف رہتی ہیں ، لیکن اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ وقت گزارنا ان کی پہلی ترجیح رہتی ہے سارا نے بتایا کہ لاک ڈاون انہیں ان کے کبنہ کے مزید قریب لایا ۔ سارا نے کہا کہ میری ماں میرے لئے پوری دنیا ہیں ۔سارا علی خان اپنے بھائی ابراہیم کیلئے بھی کافی پروٹیکٹو ہیں ۔ سارا علی خان کی کرینہ کپور سے بھی کافی اچھی بانڈنگ ہے ۔ 

واضح رہے کہ سارا کی آنے والی فلم’ اترنگی رے‘ ہے ۔ اس میں وہ اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ اس سے پہلے وہ قلی نمبر ون کے ری میک میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  تھوڑی سی جو پی لی ہے۔۔ شرابی  کی9سالہ بیٹے سمیت خودکشی