ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ،دستخط کی ویڈیو بھی شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف انٹرنیٹ شخصیت اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ہیں، ڈاکٹر نبیحہ نے اس سلسلے میں اپنے فیس بک اکائونٹ پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے ۔
ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے موقف اپنایا کہ میں اُمید کرتی ہوں دنیا کی کسی بھی خاتون کو شادی کے بعد اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، شادی کے بعد کسی کو ایسا شوہر نہ ملے جوکہ اہلیہ سے اس طرح کا تضحیک آمیز رویہ اختیار کرے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کا گھر ٹوٹا تو اس کے ذمہ دار ان کے شوہر کے گھر والے ہوں گے، ان کے مطابق حارث کھوکھر اپنے والدین کی باتوں میں آ کر ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا، ڈاکٹر نبیہا نے سوال اٹھایا کہ اگر گھر والوں کو پہلے سے کوئی اور رشتہ منظور تھا تو انہیں اس شادی میں کیوں شامل کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ اپنے شوہر کی محبت میں اپنی ساس کی دن رات خدمت کی، گھر کے تمام کام انجام دیے اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی کم کر دیں تاکہ شادی شدہ زندگی کو وقت دے سکیں۔ ان کے مطابق وہ اپنا گھر بچانا چاہتی تھیں، مگر اس کے باوجود حالات بہتر نہ ہو سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی