بھارت میں تباہ کن بارشیں، 26 افراد ہلاک

Jul 20, 2026 | 14:59:PM
بھارت میں تباہ کن بارشیں، 26 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں تباہ کُن مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی دن میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی بارشوں سے سب سے زیادہ اموات مقبوضہ کشمیر ، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ میں رپورٹ ہوئیں۔

 مقبوضہ کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

 ریسکیو عملہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مقامی خبروں کے مطابق راجوری اور پونچھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی سیلاب نے سڑکوں، گھروں اور کاروبار کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا