دہشتگرد فساد،عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں،مل کر روکنا ہو گا،وزیر داخلہ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،دہشتگرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں،مل کر روکنا ہو گا۔
کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کی وزیرداخلہ محسن نقوی کی افغان وزارت داخلہ آمد پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے خیر مقدم کیا،افغانستان کے سینئر نائب وزیر داخلہ ابراہیم سردار،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، اعلی سفارتی حکام اور افغان وزارت داخلہ کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دونوں وزرائے داخلہ نےملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصا انسداد دہشتگردی و دراندازی و کالعدم تحریک طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،پاک افغان سرحد کی موثر مینجمنٹ، منشیات کی روک تھام اور سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پربھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، استحکام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا،پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردی کے فتنہ کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں،مل کر روکنا ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمانوازی کی، افغان شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار