دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار  

Jul 20, 2025 | 20:34:PM
دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ پر سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ 

اس حوالے سے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی بروکرز سوشل میڈیا پر جعلی  منافع بخش سکیمز چلا رہے تھے۔

دبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ یہ گینگ متاثرین کو کالز اور واٹس اپ سے سرمایہ کاری پر آمادہ کرتا تھا، گینگ سرمایہ حاصل کر کے بیرونِ ملک منتقل کرتا رہا ہے۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ عوام مشکوک سرمایہ کاری سکیمز سے ہوشیار رہیں۔

دبئی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صرف لائسنس یافتہ ادارے میں ہی سرمایہ کاری کی جائے۔
 یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن؛پی ٹی آئی کو کتنی نشستیں ملیں گی؟ گنڈاپورکااہم بیان،ناراض ارکان کیخلاف کارروائی کا اعلان