بلوچستان میں جرگے کے حکم پر جوڑا قتل، وزیردفاع خواجہ آصف کا اہم ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے کے حکم پر سرعام گولیاں مارنے کا ہولناک واقعہ، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤںٹ پر ویڈیو شیئر کرتے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے کو گولیاں ماری گئیں، ویڈیو کے کیپشن میں وزیر دفاع نے لکھا کہ ’ جن لوگوں نے ریاست کے خلاف بندوق ا ٹھائی ہوئی ہے، وہ پہلے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائیں جو آپکے آس پاس رائج ہے، سارا پاکستان آپکے ساتھ کھڑا ہو گا۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’ اس ظلم کے نظام کے ذمہ دار آپکے بھائی بند ہیں ۔ دوسرے صوبوں سے آۓ مسافر اور روزی روٹی کمانے والے مزدور نہیں ہیں جن نہتوں کو آپ گولیاں مارتے ہیں ۔
آپکی جدوجہد کی بنیاد منافقت ہے، آپکی شناخت وطن دشمنی ہے، ان دونوں بچوں نے پسند کی شادی کی، ڈیڑھ سال چھپ کر رہتے رہے پھرانہیں ڈھونڈ لیا گیا، جرگے نے واپسی کا جھانسہ دیا۔
وہ لوٹ آئے پھر جرگہ نے ان کی موت کا فیصلہ سنا دیا، پہلے لڑکے کو گولی ماری پھر لڑکی کو بھی گولیوں سے بھون دیا، قران پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے