وزیرآباد: جناح کالونی میں بڑی واردات، چور کروڑوں لے اُڑے

Jul 20, 2023 | 21:07:PM
وزیرآباد: جناح کالونی میں بڑی واردات، چور کروڑوں لے اُڑے
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیر عالم) وزیرآباد کی جناح کالونی میں چوری کی ایک بڑی واردات میں ڈاکو سوا کروڑ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے مقامی پراپرٹی ڈیلر کے اہلخانہ کو گھر پر نا پا کے سوا کروڑ مالیت کی نقدی اور زیورات چرا لیے۔

یہ بھی پڑھیے:  دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

طارق محمود گھمن میں پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اور اہلخانہ والدہ کے چیک اپ کیلئے گوجرانوالہ کے ایک نجی اسپتال گئے ہوئے تھے کہ جب چوروں نے گھر کا صفایا کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر کارروائی کا آغاز کردیا، تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔