بارش زحمت بن گئی، مختلف واقعات میں بچوں سمیت 20افراد  جاں بحق   

Jul 20, 2023 | 09:56:AM
 اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جڑاوں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ جہاں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب دریائے جہلم اورچناب میں اونچے درجے کے سیلاب پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جڑاوں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ جہاں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب دریائے جہلم اورچناب میں اونچے درجے کے سیلاب پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا گیا۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے، پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب زیرتعمیرانڈرپاس کے قریب دیوارگرگئی، حادثے میں 12 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محمدی ٹائون میں گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق گرنے والی دیوار زیر تعمیر انڈر پاس کی ہے، مزدور منصوبے پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے مزدور اپنے خیموں میں سو رہے تھے کہ شدید بارش کے دوران صبح سویرے قریبی دیوار خیموں پر آگری۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جاں ایک زخمی بھی دم توڑ گیا۔

لاہور میں کرنٹ لگنےسے2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ کے علاقے میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس اے میں  2بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بچوں کوپانی میں نہاتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا، جن کی شناخت 10سالہ سیف اللہ اور 12 سالہ زبیر رفاقت کے ناموں سے ہوئی۔

بورےوالا میں جودھیکا بند ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، جہاں آٹھ سال کا بچہ ڈوب کر جان سے گیا ۔

طوفانی بارش سے نالہ لئی بپھرنے سے کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 18 فٹ تک جا پہنچی۔ فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔ انتظامیہ کیے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ فلڈ کنٹرول روم نے نشیبی علاقوں سے انخلا کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ اور گوالمنڈی میں پانی کی سطح 18 فٹ بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں مقامات پر انخلا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

آزادکشمیر میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،وادی نیلم میں کئی رابطہ سڑکیں بندہوگئی،مظفرآباد کےمحلہ باغ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔کالج روڑ پر گھر اور دکانیں ڈوب گئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کاسلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ ومشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

‏نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔