روپیہ کمزور،ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Jul 20, 2022 | 12:06:PM
روپیہ کمزور،ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گی
کیپشن: پاکستانی روپے اور ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے  کا سلسلہ جاری ،ایک دن میں ڈالر 3 روپے 1 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر221.99روپے سے بڑھ کر 225روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 3 روز میں امریکی ڈالر 14.05 روپے مہنگا ہوچکا ،نئی حکومت آنے کے بعد اب تک امریکی ڈالر 42 روپے 98 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،12 اپریل2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے پر تھا،3 ماہ 12 روز میں امریکی ڈالر 23 فیصد مہنگا ہوچکا،درآمدی بل کی ادائیگی پر روپے پر شدید پریشر ہے ،کرنٹ اکاونٹ خسارے نے بھی دباو ڈالا ہوا ہے۔

ڈالرگزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا،گزشتہ  روزڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

پاکستان میں  گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں  حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے  اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمون سون کا نیا سپیل،بارشیں پھر شروع،محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی