ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 20, 2021 | 18:48:PM
 ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپورپولیس نے ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہونے اور نازیبا حرکات کرنے کے معاملے پر پولیس نے بڑا یکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے اور اس وقت بہاولپور میں رہائش پزیر ہے۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں۔ ان کی خدمات بے پایاں ہیں۔ سرکاری املاک اور یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم نے انگلینڈمیں عید کی نماز اد اکر لی ، امامت اور خطبہ کس نے دیا ؟