قومی ٹیم نے انگلینڈمیں عید کی نماز اد اکر لی ، امامت اور خطبہ کس نے دیا ؟ 

Jul 20, 2021 | 16:48:PM
قومی ٹیم نے انگلینڈمیں عید کی نماز اد اکر لی ، امامت اور خطبہ کس نے دیا ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک )عیدالاضحی کے موقع پر قومی ٹیم ملک سے دور انگلینڈ میں سیریز کھیل رہی ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدکی نماز ادا کی جس کی امامت سرفراز احمد نے کروائی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں عید کی نماز ادا کر لی ہے ، نماز کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ، عید کی نماز کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کروائی اور خطبہ بھی دیا۔


 واضح رہے کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ ہونے جارہاہے جبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ انگلینڈ نے اس سے قبل پاکستان کو ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:شادی تقریب کے دوران دولہے نے دولہن کےمنہ پر تھپڑ رسید کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟