شادی تقریب کے دوران دولہے نے دولہن کےمنہ پر تھپڑ رسید کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟

Jul 20, 2021 | 15:59:PM
شادی تقریب کے دوران دولہے نے دولہن کےمنہ پر تھپڑ رسید کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی تقریب میں رسومات کے دوران دولہے نے اچانک ہی دلہن کو تھپڑ دے مارا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ششدر رہ گئے لیکن تھوڑی ہی دیر میں وجہ جان کر تقریب میں قہقہے بلند ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے کیلئے جوڑا سٹیج پر کھڑا تھا تو دلہن کے چہرے پر دولہے کو مکھی نظر آئی اور اس نے اسی لمحے دلہن کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔تھپڑ پڑنے کے بعد وہ مکھی وہاں سے اڑی تو دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے معذرت کی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، تاہم ویڈیو کے حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اپنی طرز کا یہ منفرد واقعہ کہاں پیش آیا ہے۔اس واقعے کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں اور دلہن کو قہقہے بلند کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ۔۔ وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

View this post on Instagram

A post shared by Daily Mail (@dailymail)