ون ڈے رینکنگ ۔۔قومی ویمن کرکٹرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکیں

Jul 20, 2021 | 18:24:PM
ون ڈے رینکنگ ۔۔قومی ویمن کرکٹرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے خواتین کرکٹر کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوئی کرکٹربھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق  رینکنگ  میں بھارتی کھلاڑی میتھالی راج پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب  ہیں جبکہ ساﺅتھ افریقہ کی بلے باز علیسہ ہیلے دوسری اور انگلش ٹیم سے تعلق رکھنے والی ٹیمی بیومونٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز ناہیدہ خان 24 ویں نمبرپر موجود ہیں۔ویمن باﺅلرز کی رینکنگ میں آسٹریلین باﺅلر جیزجوناسین پہلی اور میگن سکٹ دوسر ی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ساوتھ افریقن باﺅلر میری کیپ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی کوئی باولرٹاپ 25 باﺅلرزمیں بھی شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن