یورپی پیرا گلائیڈرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Jul 20, 2021 | 17:41:PM
یورپی پیرا گلائیڈرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیورز)پیرا گلائیڈرز نے8407میٹر بلندی پر پیرا گلایڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔ ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے۔ جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی۔ 
ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔اس سے پہلے عالمی ریکارڈ8157میٹر کا ہے۔ نیا ریکارڈ8407میٹر کا بنایا جا چکا ہے۔ یہ ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ نے بنایا۔ یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر بنایا گیا۔ 


پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔ اس دوران آرمی سکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی مہم جووں کے ساتھ پریکٹس میں شیریک رہے۔ 


پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔ ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مقید بھی اس مہم میں شامل تھے۔ انھوں نے5سے6ہزار میٹر بلند 4مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔ 


غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ اس عالمی ریکارڈ کی شہرت کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم نے انگلینڈمیں عید کی نماز اد اکر لی ، امامت اور خطبہ کس نے دیا ؟