پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پرموشن پالیسی جاری کر دی

Jul 20, 2021 | 15:13:PM
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پرموشن پالیسی جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں میں پرموشن پالیسی جاری کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق پہلی تا آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلباء کو فیل کرنے کی اجازت، کسی بھی طالبعلم کو ڈبل ڈیموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مارچ میں داخل ہونے والے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلباء کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے۔

پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی، پیف نے پرموشن پالیسی کی دستاویز لاہور سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار پارٹنر سکولوں کو ارسال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:      مسلح شخص کی شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر زیادتی