شوہر کی تیسری شادی پر پہلی بیوی کی میرج ہال میں زبردست انٹری

Jul 20, 2021 | 14:37:PM
شوہر کی تیسری شادی پر پہلی بیوی کی میرج ہال میں زبردست انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ میں شوہر کی تیسری شادی شروع ہوتے ہی پہلی بیوی نے میرج ہال میں انٹری دے دی

تفصیلات کے مطابق بیوی کی انٹری کے بعد میرج ہال میدان جنگ بن گیا ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال شروع ہو گیا،لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلا دی ،میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ۔

پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی ،لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ،میرج ہال میدان جنگ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی ،خاتون کا موقف تھا کہ میرا شوہر بتائےبغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دیدیا