خلیجی ممالک، امریکہ اور  یورپ میں آج عید الاضحیٰ 

Jul 20, 2021 | 10:14:AM
خلیجی ممالک، امریکہ اور  یورپ میں آج عید الاضحیٰ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت امریکہ اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر، اومان اور بحرین اور دیگر عرب ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ  منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب کے شہر  مکہ مکرمہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی ، اس موقع پر کوروناوبا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر  پر عمل کیا گیا۔ تمام مساجد میں عید کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل بروز بدھ  21 جولائی کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم  سہانا۔۔۔۔ پورے ملک میں بارش ہی بارش