زباب رانا کو گلاب کس نے بھجوائے؟ اداکارہ کو تلاش

Jul 20, 2021 | 00:56:AM
زباب رانا کو گلاب کس نے بھجوائے؟ اداکارہ کو تلاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )شاندار اداکاری کے باعث لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ زباب رانا کو 300 گلاب کے پھول بھجوانے والے انسان کی تلاش ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zubab Rana ✨ (@zubab.rana)

انٹرنیٹ پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زباب رانا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔

ویسے تو اکثر شوبز شخصیات کے ساتھ دلچسپ و عجیب واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن زباب رانا جن کے نین نقش اور فٹنس مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتی ہے نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے گھر پہنچیں تو 300 گلاب کے پھولوں سے سجا خوبصورت گلدستہ ان کا منتظر تھا۔

زباب رانا نے بتایا کہ گلدستے میں ایک کارڈ بھی رکھا تھا جس میں چھوٹا سا خوبصورت پیغام تحریر تھا، کیوں کہ پیغام میں کوئی غلط بات درج نہیں تھی اسے میں اس مداح سے ملنے کی مشتاق ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی جھیل سیف الملوک پر کچرا اٹھاتے ہوئے ویڈیو وائرل