سڑک پر ڈکیتی، ایک شہری جاں بحق، ایک 62لاکھ روپےسےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مبشر حسین) نئے سال میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ اس مرجمانہ کارروائی کے دوران ایک بے گناہ راہگیر جاں بحق ہو گیا۔
کراچی میں جیل چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی ہے جس میں اطلاعات کے مطابق ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس واردات میں ایک راہگیر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےجاں بحق ہو گیا۔
آج ایک شہری کلفٹن میں بینک سے رقم نکلوا کر کسی کو پیمنٹ کرنے کی غرض سے جیل چورنگی کے علاقہ میں ایک کار شوروم پہنچے تھے۔ اس شہری نے جونہی اپنی گاڑی سے روپے نکالے تو ڈاکو ان کا پیچھا کرتے ہوئے قریب پہنچے اور اسلحہ کے زور پر ان سے سارا روپیہ لوٹ لیا۔ اس دوران ڈٓکوؤں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر قریبی فلتر پلانٹ میں کام کرنے والا ایک شخس جو وہاں سے گزر رہا تھا زخمی ہو گیا۔ بعد مین پولیس نے بتایا کہ داکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 25 سال عمر کا وقار احمد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں : بورڈ آف پیس میں آؤ ورنہ دو سو فیصد ٹیرف بھگتو؛ صدر ٹرمپ کی فرانس کو دھمکی