گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین سےچینی سفارت خانہ کا اظہار تعزیت

Jan 20, 2026 | 19:23:PM
 گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین سےچینی سفارت خانہ کا اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) کراچی کے  گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحہ میں بھاری جانی نقصان پر چینی سفارت خانہ نے گہرے افسوس کااظہار کیا ہے۔ 

آج چینی سفارت خانہ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر  ایک بیان جاری کیا جس میں کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے جانوں کے نقصان پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ 

 چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا،  کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے سے ہونے والے المناک نقصان پر ہمیں گہرا رنج ہے۔ ہم مرنے والوں سے دلی ہمدردی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکہ پاکستان کی آزادی سے شروع ہونےوالی شراکت داری کو بڑھا رہا ہے، ناظم الامور نیٹلی بیکر