کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا  

Jan 20, 2026 | 14:06:PM
 کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کراچی کی نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی  آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی،  آگ ابتدائی طور پر شیڈز میں لگی ، جس کے بعدکےایم سی کے فائر ٹینڈرز کو  آگ بجھانےکے لیے  روانہ کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کو بجھانے میں 2 گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

فائربریگیڈ حکام  کے مطابق آگ سبزی فروش کی دکان میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دکان میں آگ لگنے  کی ابتدائی وجوہات شارٹ سرکٹ ہے۔