مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

Jan 20, 2024 | 19:25:PM
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتی"شٹ ڈاؤن" کا خطرہ ٹل گیا

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے بڑھ گئے، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے فی تولہ 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔