طبیعت ناساز، جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی

Jan 20, 2024 | 18:46:PM
طبیعت ناساز، جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت ناسازی کے باعث ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی، جج محمد بشیر نے رخصت کیلئے خط لکھ دیا۔
 ذرائع کاکہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ،جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا، جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جج محمد بشیر کی جانب سے لکھا گیا خط ہائیکورٹ اور وازرت قانون انصاف کو موصول ہو گیا، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی سے طلاق پر ثانیہ مرزا کے والد نے شعیب ملک کا کچا چٹھا کھول دیا