ظفروال، لیگی رہنماء احسن اقبال کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ 

Jan 20, 2024 | 17:54:PM
ظفروال، لیگی رہنماء احسن اقبال کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ 
کیپشن: سابق ضلعی ناظم احمد اقبال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان اعجاز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیٹے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، یہ واقعہ ظفروال میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق احسن اقبال کے بیٹے سابق ضلعی ناظم احمد اقبال الیکشن کمپین کے سلسلے میں ظفروال سے نارووال جارہے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ظفروال روڈ دھتمل کے قریب نامعلوم افراد نے احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ واقعہ گزشتہ رات پونے 2 بجے کے قریب پیش آیا، اس دوران گاڑی میں سوار احمد اقبال سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔

ترجمان نارروال پولیس کے مطابق احمد اقبال کے ڈرائیور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔