مسافر وین اور ڈالے میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Jan 20, 2024 | 10:14:AM
بھکر جھنگ روڈ پر مسافر وین اور ڈالہ میں خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسلم خان) بھکر جھنگ روڈ پر مسافر وین اور ڈالہ میں خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

افسوسناک حادثہ بھکر جھنگ روڈ پر جہان خان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین اور ڈالہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ 

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا

رسیکیو ذرایع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔