دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا

Jan 20, 2024 | 09:45:AM
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان، کومل اسلم ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا مطلع آج سرد اور خشک رہےگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس  کے مطابق فضائی معیار بدستور خراب  رہنے کے باعث  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا،ماہرین  نے  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت دیدی 

دوسری جانب  لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آگیا،شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں  فضائی آلودگی کی مجموعی شرح179ریکارڈ کی گئی ،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح291،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح181،فداحسین میں آلودگی کی شرح180 کیا گیا۔

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ کے اطراف 331 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا جبکہ شملہ پہلاڑی کے اطراف 280 اور ڈیفنس فیز 8 میں 266 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چلتے ٹرک میں سلنڈروں کے خوفناک دھماکے ویڈیو وائرل

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور حد نگاہ انتہائی کم رہی، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔