لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں؟ 

Jan 20, 2023 | 12:40:PM
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 24 جنوری تک بارشوں جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 24 جنوری تک بارشوں جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں جس کے باعث لاہور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ بارش اور برف باری سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔