حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

Jan 20, 2023 | 10:10:AM
بحری امور کے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے بندرگاہوں کو جرمانے کی رقوم معاف کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بحری امور کے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے بندرگاہوں کو جرمانے کی رقوم معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ 

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت بحری امور نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کیا جائے اور ساتھ ہی ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہو سکتی ہے، اس ضمن میں وزارت کے حکام کاروباری برادری کے اہم نمائندوں سے ملاقات کر کے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔