ٹھہر ذرا۔۔کراتی ہوں دوسری شادی۔۔بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

Jan 20, 2022 | 23:34:PM
دوسری شادی ۔سزا۔انگلیاں۔عدالت۔ملک بدر
کیپشن: میاں بیوی میں جھگڑے کا علامتی منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دبئی کی عدالت نے دوسری شادی کے تنازع پر ایک دوسرے کو مارنے پیٹنے کے جرم میں ایشیائی میاں بیوی کو چھ ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں ہاتھا پائی کی نوبت اس وقت آئی جب شوہر نے اپنی 25 سالہ بیوی کے سامنے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کیا، پہلے دونوں میں کافی دیر تلخ کلامی ہوتی رہی اورپھر خاتون نے شوہر کو مارنا شروع کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے اتنی بری طرح شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی انگلیاں توڑ دیں، بعدازاں شوہر نے بھی ردعمل ظاہر کیا اور بیوی کے گال پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔تھپڑ مارنے کے باعث خاتون کے کان کا پردہ 2 فیصد متاثر ہوگیا، دونوں کا معاملہ عدالت میں پہنچا تو 24 سالہ شوہر نے بیان دیا جس کے مطابق مار پیٹ کی شروعات بیوی کی جانب سے کی گئی۔اس کے علاوہ خاتون کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے ماتھے، ناک، گردن اور سینے پر متعدد زخموں کے نشانات دیکھے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔عائشہ عمر کی دل دہلا دینے والی ایج واکنگ۔۔کمزور دل والے ایسا نہیں کرسکتے۔۔ ویڈیو وائرل