زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری ۔مارچ میں ہارس اینڈ کیٹل شو کرانے کا فیصلہ۔۔تاریخوں کا اعلان

Jan 20, 2022 | 22:08:PM
 زندہ دلان ۔لاہور ۔ خوشخبری ۔مارچ ۔ہارس اینڈ کیٹل۔ شو۔ اعلان
کیپشن: ہارس اینڈ کیٹل شو کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)محکمہ بلدیات نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا فائنل پلان تیار کر لیا، 10٬11,12مارچ کو لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔، شو کے لئے 67 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اجلاس میںڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے فائنل پلان کے بارے میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کو بریفنگ دی۔ کیٹل شو کے زیر انتظام 20ملین روپے کی لاگت سے بین الاقوامی سطح پر سکواش کے مقابلے بھی پلان میں شامل ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور ،ثقافتی سرگرمیاں الحمرا ہال، ایگزیبیشنز کاانعقاد جیلانی پارک میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نعیم رؤف کے مطابق قدافی سٹیڈیم میں فٹ بال،ہاکی،والی بال ،ریسلنگ اور کبڈی کے ٹورنامنٹس ہوں گے،کئی سال سے منقطع تہوار کا دوبارہ سے آغاز کرنا خوش آئند ہے، روایتی اور ثقافتی سرگرمیاں شہر لاہور کی پہچان ہیں۔
واضح رہے کہ کئی سال سے ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد نہیں کیا جا سکا تھا۔اس لئے زندہ دلان لاہور کیلئے اس شو کا انعقاد اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سیاحوں کیلئے خوشخبری۔۔شدید برف باری میں کھال کو گلنے سڑنے سے بچانے والی کریم ایجاد